ترکی میں ۳۴ مزید افراد داعش سے وابستگی کے الزام میں گرفتار

ترک میڈیا کے مطابق گزشتہ چند روز میں مختلف صوبوں سے تقریبا ۳۴ افراد کو داعش سے وابستگی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ کے بقول Cage-35 کے نام سے جاری آپریشن میں گرفتار کیے جانے والے تمام افراد غیر ملکی شہری اور انٹرپول کو مطلوب ہیں۔

گزشتہ اتوار استنبول میں ایک چرچ پر داعش کے دو جنگجوؤں کے حملے کے بعد ترک سکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کر دی تھیں۔ اس سے قبل بھی ترکی کے وزیر داخلہ نے درجنوں افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

ترک حکومت نے حالیہ گرفتار شدہ غیر ملکی افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی، لیکن غالب امکان ہے کہ چرچ پر حملے میں ملوث ایک حملہ آور کی طرح یہ افراد بھی تاجکستان اور وسطی ایشیا کے دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہوں گے۔