فلپائن میں خوارج کا مسئول نائب سمیت ہلاک

فلپائنی میڈیا کے مطابق فلپائن کے لیے خوارج کا مسئول اور اس کا نائب ایک آپریشن میں مارا گیا ہے۔

میڈیا میں فلپائنی فوج کا بیان نشر کیا گیا ہے کہ فلپائن کے لیے خوارج کا مسئول عبدالرہ سفل اور اس کا نائب ناصر جنید صفت اللہ پچھلے جمعہ کے روز اپنے ۹ جنگجوؤں سمیت مارا گیا۔

فلپائن کے ایک مقامی تجزیہ کار کے مطابق سفل کا تعلق داعشی خوارج کے حسن گروپ کے ساتھ تھا جبکہ ناصر جنید طریفی گروپ کا سربراہ ہونے کے ساتھ فلپائن میں داعشی گروپ کے نائب کے طور پر بھی کام کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ فلپائن میں داعشی خوارج کے مختلف گروہ موجود ہیں لیکن ان کے درمیان نسبتاً ہم آہنگی پائی جاتی ہے، اور خوارج کی قیادت بھی تمام گروپوں کو کسی نہ کسی طرح ایک قیادت کے تحت لا کر ممکنہ تصادم سے بچنے کی کوشش کرتی ہے۔