نائجیریا کے صوبے بورنو میں بارودی سرنگ پھٹنے سے داعش کے تقریباً ۵۰ ارکان ہلاک

فرانس پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش دو بڑی گاڑیوں میں سوار تھے اور صوبہ بورنو کے گاؤں ارینا مسالاچی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا اور متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ سب سے پہلے آگے والی گاڑی پر پھٹی، اس کے پھٹنے سے دوسری گاڑی جو نزدیک ہی تھی اسے بھی آگ لگ گئی۔ مرنے والوں کی تعداد ۵۰ کے قریب بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں داعشی خوارج کی مغربی افریقا کی شاخ فعال ہے اور صوبہ بورنو میں ان کی خاصی تعداد پائی جاتی ہے۔ علاقے کے لوگوں کی رائے میں غالباً داعشیوں پر وہی بارودی سرنگ پھٹی ہے جو انہوں نے خود بچھائی تھی۔