کنڑ میں خوارج کے ضلع نارنگ کے مسئول سمیت تین اہم داعشی ہلاک

آج بروز پیر (۲۲ ربیع الثانی) کنڑ کے ضلع چوکی میں سکیورٹی فورسز کی ایک کاروائی میں ضلع نارنگ کے نئے مقرر کردہ مسئول سمیت تین داعشی خوارج مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع نے المرصاد کو بتایا کہ یہ کاروائی توت تنگی کے علاقے میں ان کے خفیہ ٹھکانے پر کی گئی جہاں ضلع نارنگ کے لیے خوارج کے نئے مقرر کردہ مسئول عبد الحلیم (اسامہ) کے ساتھ محمد گل اور فدا نامی دو دیگر داعشی بھی چھپے ہوئے تھے۔ آپریشن میں تینوں خوارج مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ کو حال ہی میں نارنگ کا مسئول مقرر کیا گیا تھا، اور محمد گل علاقے میں داعشی خوارج کے ایک گروپ کی قیادت کر رہا تھا اور خراسانی خوارج  کے سکیورٹی ادارے کے ہلاک شدہ مسئول قاری فاتح (کوتر) کا قریبی ساتھی تھا۔

غور طلب بات یہ ہے کہ یہ تینوں افراد ربیع الاوّل کے مہینے میں ضلع چوکی میں ایک مجاہد کو گرفتار کرنے اور شہید کرنے کے جرم میں ملوث تھے، جنہیں بالآخر آج انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا۔ ان کے ٹھکانے سے شہید مجاہد کا اسلحہ بھی برامد ہوا۔