پنجاب میں پاکستانی فوج کی ائیر فورس بیس پر حملہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں پاکستانی ائیر فورس بیس پر حملے میں متعدد فوج ہلاک ہوئے ہیں اور درجنوں طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ بیس پر حملہ کل رات گئے شروع ہوا اور تقریباً ۱۹ گھنٹے تک جاری رہا۔ پاکستانی حکومت کے خلاف برسرِ پیکار تنظیم تحریک جہاد پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس حملہ میں ۹ جنگجو شریک تھے اور اس میں درجنوں پاکستانی فوجی مارے گئے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مرنے والوں میں چار اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل ہیں۔

اگرچہ پاکستانی فوج نے ابھی تک ان دھماکوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں دقیق معلومات جاری نہیں کی ہیں لیکن پاکستان تحریک جہاد کے ترجمان کا مطابق اس حملے میں تیس طیاروں کے علاوہ ریڈار سسٹم بھی ناکارہ ہو گیا ہے۔