عراق میں مزيد چار داعشی خوارج گرفتار

عبد اللہ نظام

#image_title

عراقی میڈیا کے مطابق  گزشتہ پیر کو مختلف علاقوں سے داعش کے چار ارکان کو گرفتار کیا گیا۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ داعشی اربیل، سلیمانیہ اور کرکوک صوبوں سے الگ الگ کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

میڈیا نے لکھا ہے کہ ان چار افراد میں دھماکہ خیز مواد کا ایک ماہر داعشی بھی شامل ہے۔

یاد رہے! کہ حالیہ دنوں میں عراق کے اندر داعش کے ارکان کی گرفتاریوں میں خوب اضافہ ہوا ہے، مبصرین کا خیال ہے کہ داعش کی صفوں میں کچھ لوگ اپنے دوستوں کی جاسوسی کر رہے ہیں اور اس تنظیم کی صفیں عراق کے ساتھ ساتھ شام میں بھی جاسوسوں سے بھری پڑی ہیں۔