صوبہ بدخشان میں داعشی خوارج کا ایک اہم گروپ اسلحہ اور گولہ بارود سمیت پکڑا گیا

#image_title

صوبہ بدخشان میں داعشی خوارج کا ایک بہت ہی اہم گروپ تمام اسلحہ اور بارودی مواد سمیت پکڑا گیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے المرصاد کو بتایا کہ امارت اسلامیہ کے خصوصی مجاہدین کے آپریشن میں صوبہ بدخشاں میں داعشی خوارج کے 12 وہ اہم ارکان گرفتار کیے گئے جو امریکی متجاورین کے نکلنے کے بعد وہاں مختلف ملکی اور سرکاری تعمیرات پر حملوں میں ملوث تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ نیٹ ورک خوارج کی آپریشن ایجنسی سے منسلک تھا اور ان کو ختم کرنے میں چار روز تک آپریشن جاری رہا۔ آپریشن کے نتیجے میں 12 افراد 2 کلاشنکوف، 2865 مختلف اقسام کی گولیوں، بم، دھماکہ خیز مواد، کمپیوٹر اور تکنیکی آلات سمیت گرفتار کئے گئے۔

یاد رہے کہ خراسانی خوارج کے اس نیٹ ورک نے فتح کے بعد ملک کے شمال مشرق کے صوبہ بدخشان میں کئے گئے تمام حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔