‏شام کے شمالی علاقوں کے لیے داعش کا عمومي انچارج رقہ میں مارا گیا

#image_title

‏شام کے شمالی علاقوں کے لیے داعش کا عمومي انچارج رقہ میں مارا گیا

شام کے شہر رقہ میں ایک کارروائی میں داعش کے شمالی علاقوں کا عمومی انچارج مارا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی رقہ شہر کے وسط میں اس گھر پر کی گئی جہاں شام کے شمالی علاقوں کے لیے داعش کا سربراہ رہتا تھا-
‏ہلاک ہونے والے شخص کے مکمل نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کچھ میڈیا ذرائع نے (ا.ع)یا (ابوجھاد) بتایا ہے ۔

گزشتہ ڈیڑھ سال سے شام میں داعش کے مبینہ خلیفہ سمیت داعش کے کئی سینیئر ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان پے در پے ہلاکتوں کو دیکھ کر داعش تنظیم کے ‏اندر کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی صفوں میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں گھس چکی ہیں یا پھر داعش کے کچھ ارکان خود ان کے دوستوں کی جاسوسی کر رہے ہیں۔