سینکڑوں لوگوں نے فرانسیسی کمپنی کے خلاف داعش کی مالی معاونت کی شکایت درج کرائی ہے۔

#image_title

سینکڑوں لوگوں نے فرانسیسی کمپنی کے خلاف داعش کی مالی معاونت کی شکایت درج کرائی ہے۔

 امریکہ میں سینکڑوں افراد نے لافارج نامی فرانسیسی کمپنی کے خلاف عدالت میں کیس دائر کی ہے، جو داعش خوارج کی مالی معاونت میں ملوث تھی۔

 اطلاعات کے مطابق شام میں خوارج کے ظاہر ہونے کے بعد لافارج کمپنی نے شام میں اپنی شاخ اور کارخانے کو فعال رکھنے اور نقصانات سے بچنے کے لیے انہیں لاکھوں ڈالر ادا کیے تھے۔

 اب سینکڑوں لوگوں نے، جو خود یا ان کے رشتہ دار داعشیوں کے وحشیانہ حملوں اور جنسی غلامی کا شکار ہو چکے ہیں، اس کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جو شہریوں کے خلاف خارجی دواعش کی کارروائیوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے۔

 غور طلب ہے کہ لافارج کمپنی نے گزشتہ سال اعتراف کیا تھا کہ اس نے داعشیوں کو رقم ادا کی ہے۔