داعش گروپ کو کس نے بنایا ہے اور کون اس کو سپورٹ کر رہا ہے ؟

#image_title

داعش گروپ کو کس نے بنایا ہے اور کون اس کو سپورٹ کر رہا ہے ؟

عبد الحکیم

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر اوباما داعش گروپ کے بانی ہے، انہوں نے تکرار کے ساتھ بارک اوباما کو "بارک حسین اوباما” کے الفاظ سے مخاطب کیا ہے، اور کہا ہے کہ بارک اوباما اور ہیری کلنٹن داعش کے تشکیل دینے میں شریک ہیں۔

جب ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنے، تو انہوں نے اسی وقت داعش کے بارے میں کہا: داعشی اوباما کا احترام کرتے ہیں، وہ داعش کا بانی ہے، اس نے داعش گروپ کو تشکیل دی، اور میں کہوں گا کہ اس تشکیل میں اس کے ساتھ ہیری کلنٹن بھی شریک تھی۔

 

داعش کی حقیقت 2003 میں عراق پر امریکی حملے ے بعد شروع ہوئی اور اس گروپ نے اوباما کے دوران حکومت خوب تیزی سے پیشرفت کی۔

یہ باتیں فقط امریکی حکام نہیں بلکہ اکثر ممالک کے حکام کرتے ہیں، اور اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ داعش کو امریکہ اور اسرائیل نے بنایا ہے اور وہ اس کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

 

مثال کے طور پر، گزشتہ اگست کی 18 تاریخ کو ایران کی ماہرین کونسل کے رکن آیت اللہ احمد خاتمی نے بھی کہا: داعش کو امریکہ نے بنایا ہے، زخمی داعش کے جنگجوؤں کو اسرائیل کے تل ابیب اور حیفہ شہروں میں لے جایا گاور اسرائیلی وزیراعظم نیتنیاہو نے ان سے ملاقات بھی کی ہے۔

 

ایران کی ماہرین کونسل کے رکن آیت اللہ احمد خاتمی نے 18 اگست 2023 کو تہران میں ایک خطبہ میں جو اول چینل (ایران) پر نشر کیا گیا تھا یہ کہا: داعش کو امریکہ نے بنایا ہے اور امریکہ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ داعش کے زخمی جنگجوؤں کا تل ابیب اور حیفہ میں علاج کیا گیا ہے اور یہاں تک کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے بھی ان سے ملاقات کی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ شیراز کے دہشت گردانہ حملے میں امریکہ اور اسرائیل کا کردار واضح ہے۔

 

ان کے الفاظ میں: داعش گروپ کو امریکہ نے بنایا ہے، یہ فقط ہماری باتیں نہیں بلکہ اس کا امریکہ بھی اعتراف کرتا ہے۔

 

صدارتی مباحثے کے دوران کلنٹن سے سوال کیا گیا کہ کیا داعش گروپ کو امریکہ نے بنایا ہے تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا بلکہ مکمل خاموشی چھائی رہی۔