داعش نے بھی اسرائیل کی حمایت کی

#image_title

داعش نے بھی اسرائیل کی حمایت کی

عابد احمد زئی

 

جب بھی داعشیوں کے ساتھ کوئی بات ہو تو وہ آپ سے کہیں گے کہ ہم تو پوری دنیا میں خلافتِ اسلامیہ کا قیام اور کفر کی کمر توڑنا چاہتے ہیں۔

لیکن صد افسوس!

لعنة الله على الكاذبين…!

ان کے یہ دعوے ہمیشہ جھوٹے ثابت ہوئے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پوری بے شرمی کے ساتھ کفار کی حمایت کی ہے۔

ہم نہیں جانتے کہ ان کے لیے کفار صرف مسلمانوں کی سرزمینوں پر پیدا ہوتے ہیں یا کفار ممالک میں بھی ہوتے ہیں۔ لیکن اگر آپ خود سوچیں، ہم نے نہ کبھی امریکہ میں داعش کا حملہ دیکھا، نہ ہی دیگر کافر ملکوں میں اور نہ ہی یہ اتنے پاگل ہیں کہ اپنے آقاؤں کو ماریں۔

لیکن ایک بات شاید آپ نے کبھی نہ سوچی ہو گی، وہ یہ کہ داعشی اپنے دعووں میں سچے ثابت بھی ہو سکتے ہیں، کیونکہ وہ مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ہیں اور پھر انہیں قتل کر دیتے ہیں۔

جیسا کے پہلے سے سینکڑوں مثالیں موجود تھیں، اب انہوں نے پھر کفار کے ساتھ اپنی دوستی کا اظہار کیا اور پورے خلوص نیت کے ساتھ ان کے جوتے صاف کر رہے ہیں۔

انہوں حماس کے اس گروپ کو، جنہوں نے اسرائیل کے خلاف تلوار اٹھائی، کافر کہا پھر ان کے ساتھ جنگ کی۔ یہ جنگ ان کے لیے بابرکت ہو اور یہ جہاد ان کے لیے قبول ہو۔