داعش خلافت کی استعداد نہیں رکھتی! | دوسری قسط

ڈاکٹر عائشہ

#image_title

تاریخ گواہ ہے کہ کفار نے کبھی بھی مسلمانوں کو شکست نہیں دی، مسلمانوں کو جب بھی شکست ہوئی وہ یا تو امیر کی نافرمانی کی وجہ سے ہوئی یا مسلمانوں میں کفار کے جاسوسوں یا ان کے زرخرید غلاموں کی وجہ سے ہوئی۔

عراق اور شام میں داعش نامی مسلم تنظیم کی وجہ سے مسلمانوں اور عالم اسلام کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی تلافی نہیں کی جا سکتی۔

داعش نے عراق اور شام میں بڑے پیمانے پر چھوڑے بڑے اسلحے اور دیگر کئی جنگی آلات اور گاڑیوں پر قبضہ کیا۔

اتنا سامان ایک ملک کے لیے کافی تھا ، اور پورے ملک کی جنگی ضروریات پوری کر سکتا تھا، لیکن بدقسمتی سے کچھ ان کے اپنے آقاؤں کے حملوں کے نتیجے میں ضائع ہو گیا، اور کچھ کا انہوں نے بے دریغ استعمال کیا۔

بڑی تعداد میں اسلحہ عراق میں شیعوں کو بیچ دیا گیا۔ ایک طرف داعش کے جھوٹے جنگجو ان کے خلاف برسرپیکار تھے تو دوسری طرف ان کے قائدین انہیں اپنے ہتھیار فروخت کر رہے تھے، اور اس ذریعہ سے انہوں نے بہت پیسہ کمایا اور سمندری راستے سے تجارت شروع کر دی۔ اسی طرح بے شمار اسلحہ اسرائیل کو بیچ دیا گیا، جس اسلحے سے آج فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں۔

داعش نے لیبیا سے ہتھیار عراق سمگل کیے، پھر انہیں عراقی اسلحے کے ساتھ شام اور پھر اسرائیل کی آئی ڈی ایف کو فروخت کر دیا۔

تاریخ ان کے دغا، جفا اور ظلم کو کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

تو پھر یہ خلافت کا نعرہ کیوں لگاتے ہیں؟