داعشی خوارج کے ہاتھوں مشائخ اسلام کا قتل | تیسرا حصہ

شیخ جلال بایرلی کی شہادت

شیخ جلال بایرلی کی شہادت

شیخ جلال بایرلی شام کے لاذقیہ میں جبل الترکمان کے رہنے والے تھے ایک مشہور حفی فقیہ اور بڑے جید عالم تھے اپنے علاقے میں الفقیہ الحنفی کے نام سے مشہور تھے، جب لاذقیہ میں داعش اور کتائب الحجرہ الی اللہ کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تو شیخ بایر لی نے ان میں ثالث کا کردار ادا کرناچاہا شیخ داعش کے کارندے ابوالیمن العراقی ، کے پاس گئے جب ابو ایمن کو پتہ چلا کہ لاذقیہ کے لوگ شرعی معاملات میں شیخ سے رجوع کرتے ہیں تو اس ظالم نے ان کو اپنے ہاتھوں سے شہید کر دیا، ابو الیمن کے متعلق ما قبل داعش کی تشکیل میں تفصیلی گفتگو کی تھی کہ یہ صدام کی بعثی حکومت میں انٹیلی جنس میں کام کرتا تھا اس ظالم نے اپنے ہاتھوں سے بہت سارے مجاہدین شہید کئے۔

از کتاب: خوارج العصر