ایران میں داعشی خوارج گرفتار

#image_title

ایرانی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز تہران شہر میں نصب کیے گئے 30 بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا، اور اسی وقت داعش کے 28 کارندے بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پکڑے گئے داعشی خوارج  میں شام، افغانستان، پاکستان اور عراق میں لڑنے والے بھی شامل ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ افغانستان میں امریکی جارحیت کے خلاف امارت اسلامیہ کے حقیقی جہاد کی کامیابی اور فتح مبین کے بعد افغانستان میں شکست کھانے والے داعش کے کچھ ارکان ایران فرار ہو گئے اور وہاں سے اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

المرصاد کو یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ امارت اسلامیہ کے قیام کے بعد داعش کے متعدد مبلغین اور میڈیا ورکرز نے ایرانی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ہے، اور وہیں رہ رہے ہیں۔ داعشی خوارج ایرانی سرزمین کو اپنی مالی، اسمگلنگ مطبوعاتی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم راستے کے طور پر دیکھتے ہیں۔